قلم
مجھ سے بڑھی ہے علم کی دولت
دیکھنے میں ہوں میں بے قیمت
جاہل کو بے زاری مجھ سے
عالم کی ہے یاری مجھ سے
مجھ میں شیروں جیسی ہمت
سچائی ہے میری طاقت
گرچہ لگتا چھوٹا سا ہوں
کام بڑے پر میں کرتا ہوں
دیکھو تو بے کار ہی سمجھو
لیکن میں انمول ہوں بچو
تیر نہیں تلوار نہیں میں
دشمن پر بھی بار نہیں میں
میری طاقت کو کیا جانو
دانا ہو تو تم پہچانو
کام عدالت میں بھی آؤں
پیار محبت میں بھی آؤں
خط لکھنا پیغام بھی دینا
ساتھ میں سب کا نام بھی دینا
پہچانو تو کون ہوں پیارے
آتا ہوں میں کام تمہارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.