موم بتی
راتوں کو دکھ سہتی ہوں میں
دن میں غافل رہتی ہوں میں
روشن مجھ سے ڈیرا ڈیرا
دیکھ کے مجھ کو بھاگے اندھیرا
محفل میں جل جاتی ہوں میں
شب بھر میں ڈھل جاتی ہوں میں
بھیگ رہا ہے دامن میرا
جلنے لگا ہے تن من میرا
مجھ سے پتنگے ڈرتے ہیں
پھر بھی وہ مجھ پر مرتے ہیں
پاس وہ میرے جب آتے ہیں
موت کا لقمہ بن جاتے ہیں
عادلؔ میرا نام بتاؤ
علم کی شمعیں ہر سو جلاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.