Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سفر کے وقت

جون ایلیا

سفر کے وقت

جون ایلیا

تمہاری یاد مرے دل کا داغ ہے لیکن

سفر کے وقت تو بے طرح یاد آتی ہو

برس برس کی ہو عادت کا جب حساب تو پھر

بہت ستاتی ہو جانم بہت ستاتی ہو

میں بھول جاؤں مگر کیسے بھول جاؤں بھلا

عذاب جاں کی حقیقت کا اپنی افسانہ

مرے سفر کے وہ لمحے تمہاری پر حالی

وہ بات بات مجھے بار بار سمجھانا

یہ پانچ کرتے ہیں دیکھو یہ پانچ پاجامے

ڈلے ہوئے ہیں کمر بند ان میں اور دیکھو

یہ شیو بکس ہے اور یہ ہے اولڈ اسپائس

نہیں حضور کی جھونجل کا اب کوئی باعث

یہ ڈائری ہے اور اس میں پتے ہیں اور نمبر

اسے خیال سے بکسے کی جیب میں رکھنا

ہے عرض ''حضرت غائب دماغ'' بندی کی

کہ اپنے عیب کی حالت کو غیب میں رکھنا

یہ تین کوٹ ہیں پتلون ہیں یہ ٹائیاں ہیں

بندھی ہوئی ہیں یہ سب تم کو کچھ نہیں کرنا

یہ ویلیمؔ ہے اونٹلؔ ہے اور ٹرپٹیؔ نال

تم ان کے ساتھ مری جاں ڈرنک سے ڈرنا

بہت زیادہ نہ پینا کہ کچھ نہ یاد آئے

جو لکھنؤ میں ہوا تھا وہ اب دوبارہ نہ ہو

ہو تم سخن کی انا اور تمکنت جانم

مذاق کا کسی انشاؔ کو تم سے یارا نہ ہو

وہ جونؔ جو نظر آتا ہے اس کا ذکر نہیں

تم اپنے جونؔ کا جو تم میں ہے بھرم رکھنا

عجیب بات ہے جو تم سے کہہ رہی ہوں میں

خیال میرا زیادہ اور اپنا کم رکھنا

ہو تم بلا کے بغاوت پسند تلخ کلام

خود اپنے حق میں اک آزار ہو گئے ہو تم

تمہارے سارے صحابہ نے تم کو چھوڑ دیا

مجھے قلق ہے کہ بے یار ہو گئے ہو تم

یہ بینک کار منیجر یہ اپنے ٹیکنوکریٹ

کوئی بھی شبہ نہیں ہیں یہ ایک عبث کا ٹھٹھول

میں خود بھی ان کو کرومیگنن سمجھتی ہوں

یہ شاندار جناور ہیں دفتروں کا مخول

میں جانتی ہوں کہ تم سن نہیں رہے مری بات

سماج جھوٹ سہی پھر بھی اس کا پاس کرو

ہے تم کو طیش ہے بالشتیوں کی یہ دنیا

تو پھر قرینے سے تم ان کو بے لباس کرو

تم ایک سادہ و برجستہ آدمی ٹھہرے

مزاج وقت کو تم آج تک نہیں سمجھے

جو چیز سب سے ضروری ہے وہ میں بھول گئی

یہ پاسپورٹ ہے اس کو سنبھال کے رکھنا

جو یہ نہ ہو تو خدا بھی بشر تک آ نہ سکے

سو تم شعور کا اپنے کمال کر رکھنا

مری شکست کے زخموں کی سوزش جاوید

نہیں رہا مرے زخموں کا اب حساب کوئی

ہے اب جو حال مرا وہ عجب تماشا ہے

مرا عذاب نہیں اب مرا عذاب کوئی

نہیں کوئی مری منزل پہ ہے سفر درپیش

ہے گرد گرد عبث مجھ کو در بہ در پیش

مأخذ :
  • کتاب : yani (Pg. 168)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے