ایک رات کی کہانی
بڑی سہانی سی رات تھی وہ
ہوا میں انجانی کھوئی کھوئی مہک رچی تھی
بہار کی خوش گوار حدت سے رات گلنار ہو رہی تھی
روپہلے سپنے سے آسماں پر سحاب بن کر بکھر گئے تھے
اور ایسی اک رات ایک آنگن میں کوئی لڑکی کھڑی ہوئی تھی
خموش تنہا
وہ اپنی نازک حسین سوچوں کے شہر میں کھو کے رہ گئی تھی
دھنک کے سب رنگ اس کی آنکھوں میں بھر گئے تھے
وہ ایسی ہی رات تھی کہ راہوں میں اس کی موتی بکھر گئے تھے
ہزار اچھوتے کنوارے سپنے
نظر میں اس کی چمک رہے تھے
شریر سی رات اس کو چپکے سے وہ کہانی سنا رہی تھی
کہ آج
وہ اپنی چوڑیوں کی کھنک سے شرمائی جا رہی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.