Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سرکس کا گھوڑا

بلراج کومل

سرکس کا گھوڑا

بلراج کومل

MORE BYبلراج کومل

    سپید اور بھورا بدن کا چھریرا

    وہ نٹ کھٹ بچھیرا

    خریدا گیا گاؤں کے ایک میلے میں

    لایا گیا ہنٹروں، چابکوں کی پراسرار دنیا میں

    سیکھے وہ دلچسپ انمول کرتب

    اڑے پھیلتے چیختے دائروں میں

    پھلانگے سلگتی بھیانک تکونیں

    اٹھا کے چلے پیٹھ پر رقص کرتے ہوئے بندروں کو

    اشاروں کی آواز سن کر وہ لپکے ہنسے ہنہنائے

    تماشائیوں کو لبھائے رجھائے

    وہ سرکس کا گھوڑا

    پریشان شہروں میں کرتب دکھاتا

    تماشائیوں کے دلوں کو لبھاتا

    تحیر ہنسی قہقہوں تالیوں کی فضاؤں میں برسوں چھلانگیں لگاتا

    اسی گاؤں کے ایک میلے میں پہنچا

    خریدا گیا تھا جہاں سے وہ بچپن میں لیکن وہاں اب

    وہاں کون تھا اس کو پہچاننے والا کوئی نہیں تھا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے