Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یقین

MORE BYعبدالرحمان واصف

    میں وہ احساس ہوں

    موسموں کے جلو میں جو پلتا رہا وقت چلتا رہا

    میں وہاں بھی تو تھا

    جس سمے آدمی کو ملائک نے سجدہ کیا

    لم یزل نے جب ابلیس کو بے نیازی سے راندہ کیا

    میں کبھی خلد میں آدمی اور ملائک کی تسبیح تھا

    پھر اسے آب و گل کی حسوں سے نوازا گیا

    خاک سے سرفرازا گیا

    اس کے چہرے سے جنت کا غازہ گیا

    میں وہ تنویر ہوں

    جس نے تنور سے اٹھتے طوفاں کی لہروں کو بوجھل کیا

    شام کی سرزمیں کو قرن ہا قرن دے کے پیغمبری بن میں جل تھل کیا

    میں براہیم کے فکر زاروں میں پلتا رہا وقت چلتا رہا

    میں نے ابن براہیم کے حوصلے میں جو جلوہ کیا

    اس کو نفع و ضرر سے مبرا کیا

    میں کہ اسحاق و یعقوب کا ہم نوا ہر نبی کے تیقن میں ڈھلتا رہا

    وقت چلتا رہا

    آدم و نوح سے لے کے یثرب میں بستے گڈریوں تلک

    اہل صفہ سے دنیا کے دیگر علاقوں کے ولیوں تلک

    میری پہچان کا نم زمان و مکاں کو بدلتا رہا وقت چلتا رہا

    میری لو نے اجالے کئی نیلگوں رنگ بھی سنگ بھی

    مجھ سے سیکھے زمانوں کے روندے ہوئے

    بے کسوں نے سلیقے بھی اور ڈھنگ بھی

    میرے دم سے مہذب ہوئے ننگ بھی

    میری برکت سے دنیا پہ آتا ہوا قہر ٹلتا رہا وقت چلتا رہا

    سب رشی سارے جوگی سبھی سنت میرے تمنائی ہیں

    سب گرو اور چیلے ربی چرچ کے پادری میرے شیدائی ہیں

    دیویوں دیوتاؤں کے مندر بھی میری محبت سے خالی نہیں

    کون سا شخص ہوگا کہ جس نے مری آرزو دل میں پالی نہیں

    میں بلند اور بالا عبادت گہوں مقبروں مندروں گرودواروں

    کے بام و در و صحن میں پھولتا اور پھلتا رہا

    وقت چلتا رہا

    مجھ کو جو پا گیا آیت لا تخافوا ہے اس کے لیے

    جس کا میں ہو گیا حسن تبشیر قوموا ہے اس کے لیے

    جس سے میں دور ہو جاؤں گا

    میں جہاں پاؤں دھر دوں وہاں شانتی

    پر انا میرا جوہر نہیں جانتی

    کاش دنیا مرا وصف پہچانتی

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے