ہم ایک رہیں گے
ہم ایک رہیں گے
نہ ظلم کریں گے
نہ کبھی ظلم سہیں گے
ہم ایک رہیں گے
مسجد بھی ہماری ہے شوالہ بھی ہمارا
گنگا بھی ہماری ہے ہمالہ بھی ہمارا
ایشور سے دعا مانگیں گے اللہ سے کہیں گے
ہم ایک رہیں گے
ہندو بھی ہیں مسلم بھی ہیں عیسائی ہیں ہم سب
آپس میں محبت ہے ہمیں بھائی ہیں ہم سب
جمنا کی طرح ساتھ میں گنگا کے بہیں گے
ہم ایک رہیں گے
یہ رام کی دھرتی ہے تو نانک کا نگر ہے
رسخان کا بھگوان ہی میرا کا کنور ہے
اس دیس کی تاریخ بدلنے نہیں دیں گے
ہم ایک رہیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.