نروان
بن بن گھومے
در در بھٹکے
دریا دریا روئے
کہیں نہ من کی آگ بجھائی
کہیں نہ دم بھر سوئے
منزل منزل
قدم قدم پر
لپکے زہری ناگ
کھلیانوں میں پتھر پائے
گلزاروں میں آگ
پورب پچھم
اتر دکھن
چھائی کالی رات
اندھیاروں کے بن میں کیسے
سوجھے ہات کو ہات
اپنے ہی در پر دستک دیں
اپنی ہی خوشبو سونگھیں
اپنے ہی آنگن میں ناچیں
اپنی تھکن میں اونگھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.