محبت گر نہیں ہوتی
محبت گر نہیں ہوتی
کسی کے دور جانے سے
یہ دل تنہا نہیں ہوتا
کسی کے روٹھ جانے سے
اذیت یوں نہیں ہوتی
کوئی آئے چلا جائے
یہ دل غمگیں نہیں ہوتا
کسی کی دید کی حسرت
مجھے پاگل نہیں کرتی
کسی کی یاد میں اکثر
یہ دل تڑپا نہیں کرتا
ہمیشہ خوش ہی رہتا میں
ہنسی لب پر سجی رہتی
غموں سے دور ہوتا میں
مری دنیا حسیں ہوتی
کوئی سایا کسی غم کا
مرے سر پر نہیں ہوتا
محبت گر نہیں ہوتی
محبت گر نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.