دل کی دیوار پر پھیلتی خاموشی
دل کی دیوار پر پھیلتی خامشی کے سوا کچھ نہیں
چند موہوم پرچھائیاں
چند بے نام بت
جن سے عہد وفا باندھتے میں نے عمریں گزاریں
نجانے کہاں کھو گئے
بجھ گئے مٹ گئے
یا کسی اور کے ہو گئے
کون بتلائے گا کون اب آئے گا
دل کی دیوار پر
دل کی دیوار پر پھیلتی خامشی کے سوا کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.