Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دلیپ کمار

ظفر مرزاپوری

دلیپ کمار

ظفر مرزاپوری

MORE BYظفر مرزاپوری

    ہے اداکاری تری یوں فلم میں جیسے کنول

    جیسے جمنا کے کنارے سنگ مرمر کا محل

    ہے ترا فن یوں جہاں میں جیسے غالبؔ کی غزل

    ہے بلندی میں ہمالہ شخصیت تیری اٹل

    یوں ہے پاکیزہ اداکاری کہ جیسے گنگا جل

    بادشاہ فن بھی تو ہے اپنے فن کا ہے گگن

    منفرد ہے شادمانی اور الگ رنج و سخن

    یوں ہے اپنی ذات میں تنہا کہ جیسے انجمن

    رزم گاہ زندگی میں زندگی ہے شاندار

    ہر اداکاری میں تیری شخصیت ہے پر وقار

    جگمگائے فلم جگنو جوار بھاٹا دیوداس

    آن میں کیا شان ہے دیدار میں آنکھیں اداس

    ''مدھومتی'' پیغام میں سنگھرش میں نکھری ہے یاس

    ''مغل اعظم'' کی کہانی زندگی پر چھا گئی

    گنگا جمنا گاؤں کی اچھی چھوی دکھلا گئی

    فلم انڈسٹریز کا انمول ہے تو کوہ نور

    جس نے بھی آزاد دیکھا دیکھا سوداگر ضرور

    تیری فلموں کا دلوں پر اب بھی قائم ہے سرور

    شاہکار فن کہیں جو فلم ہے تیری شہید

    پیکر غم ہے کبھی تو اور کبھی تصویر عید

    یہ سنا ہے دل سخی ہے یہ بھی خو اچھی لگی

    اہل فن سے جب بھی کی ہے گفتگو اچھی لگی

    تیرے گلزار ادب کے گل کی بو اچھی لگی

    دے گئے تجھ کو دعا یہ حضرت رگھوپتی سہائے

    تیری شہرت کا یہ سورج تا قیامت جگمگائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے