26 جنوری
سرشاریوں کا باب ہے چھبیس جنوری
بھارت کی آب و تاب ہے چھبیس جنوری
جس کی کرن کرن میں ترقی کا نور ہے
اک ایسا آفتاب ہے چھبیس جنوری
سرخی ملی ہے جس کو شہیدوں کے خون سے
دیکھو وہی گلاب ہے چھبیس جنوری
ہر آدمی کو دیتی ہے تحفہ نشاط کا
خوش ذائقہ شراب ہے چھبیس جنوری
ہیں جس کی لے پہ رقص کناں ملک کے عوام
وہ بولتا رباب ہے چھبیس جنوری
عیسائی ہندو سکھ و مسلماں کا ہے عزیز
تہوار لاجواب ہے چھبیس جنوری
ہر حرف میں نہاں ہے کوئی داستاں ظفرؔ
اک بولتی کتاب ہے چھبیس جنوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.