Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرزا غالبؔ

کیف احمد صدیقی

مرزا غالبؔ

کیف احمد صدیقی

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالبؔ

اپنے فن میں بڑے ہشیار تھے مرزا غالبؔ

آپ کا نام اسداللہ تھا نو شاہ لقب

مرزا غالب سے ہوئے بعد میں معروف ادب

آج بھی پڑھ کے کلام آپ کا حیرت میں ہیں سب

زلف اردو میں گرفتار تھے مرزا غالب

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالب

اکبرآباد میں پیدا ہوئے دہلی میں رہے

عہد طفلی ہی سے دنیا کے بڑے ظلم سہے

اب بھی ہر اہل سخن آپ کو استاد کہے

سارے شعرا کے علم دار تھے مرزا غالب

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالبؔ

تنگ دستی میں بھی چھوڑا نہ وفا کا دامن

مفلسی میں بھی نہ اپنائے خوشامد کے چلن

خون جذبات سے شاداب کیا باغ سخن

فطرتاً شاعر خوددار تھے مرزا غالبؔ

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالب

آپ پر فارسی شعرا کا بھی تھا خوب اثر

مسئلہ خدمت اردو کا بھی تھا پیش نظر

اپنے اشعار کی عظمت سے بھی واقف تھے مگر

میرؔ جی کے بھی طرف دار تھے مرزا غالبؔ

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالبؔ

خط نویسی کا دیا ایک انوکھا انداز

گونج اٹھی بزم ادب میں یہ نرالی آواز

آپ میدان سخن میں بھی تھے سب سے ممتاز

ساتھ ہی اک بڑے نثار تھے مرزا غالبؔ

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالبؔ

بے نیاز غم و آلام ہر اک فکر سے دور

ہو مصیبت میں بھی رہتے تھے ہمیشہ مسرور

آج بھی جن کے لطیفے ہیں جہاں میں مشہور

مسکراتے ہوئے کردار تھے مرزا غالبؔ

مادر ہند کے فن کار تھے مرزا غالبؔ

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have exhausted your 5 free content pages. Please Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے