گاندھی جی
وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی
ہر ایک فرد کے ہمدرد غم گسار وطن
صداقتوں کے پرستار جھوٹ کے دشمن
نظام امن کے روح رواں تھے گاندھی جی
وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی
وہ ایکتا کے پجاری ہر ایک کے بھائی
وہ فخر قوم وہ انسانیت کے شیدائی
زمیں پہ رہ کے بھی اک آسماں تھے گاندھی جی
وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی
کلی کلی کو تبسم کا ایک ڈھنگ دیا
ہر ایک پھول کو اپنے لہو کا رنگ دیا
بہار گلشن امن و اماں تھے گاندھی جی
وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی
ہر ایک دل میں جلایا چراغ آزادی
ہے جن کے خون سے شاداب باغ آزادی
ہمارے ملک کے وہ باغباں تھے گاندھی جی
وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی
سنی نہ بات تشدد بھرے اصولوں کی
مہک لٹائی اہنسا کے نرم پھولوں کی
خلوص و عجز کے اک گلستاں تھے گاندھی جی
وقار مادر ہندوستاں تھے گاندھی جی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.