Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اردو زبان

ظفر مرزاپوری

اردو زبان

ظفر مرزاپوری

MORE BYظفر مرزاپوری

    نغمۂ اعجاز ہے اردو زباں

    خوش لحن خوش ساز ہے اردو زباں

    کتنی شیریں کتنی دلکش پر لطیف

    آپ کی آواز ہے اردو زباں

    کب کھلے بے علم پر اس کے رموز

    خوبصورت راز ہے اردو زباں

    ناقدوں نے بھی بنایا با کمال

    احتشام اعجاز ہے اردو زباں

    سخت دل کو موم کر دیتی ہے یہ

    پر اثر انداز ہے اردو زباں

    اس کی لے پر خوب لہرائی غزل

    ہاں جگر کا ساز ہے اردو زباں

    دیکھیے قرطاس پر عیب و ہنر

    صاحب غماز ہے اردو زباں

    تاج کی مانند ہے یہ خوشنما

    شہ جہاں ممتاز ہے اردو زباں

    محفلوں میں سب سے کہتے تھے فراقؔ

    دل نشیں آواز ہے اردو زباں

    خود صحیفے کر رہے ہیں انکشاف

    دولت شیراز ہے اردو زباں

    میرؔ و مومنؔ اور غالبؔ ہیں ظفرؔ

    جن پہ کرتی ناز ہے اردو زباں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے