Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مقدس دیوالی

ہندی گورکھپوری

مقدس دیوالی

ہندی گورکھپوری

MORE BYہندی گورکھپوری

    دیپ ارماں جلانے لگے ہیں

    بام و در جگمگانے لگے ہیں

    غم کے مارے ٹھکانے لگے ہیں

    رام دھن مل کے گانے لگے ہیں

    جام کوئی نہیں آج خالی

    آ گئی پھر مقدس دیوالی

    ہو رہے ہیں مسرت کے ساماں

    ہے اجودھیا میں ہر سو چراغاں

    سج رہے ہیں دلوں کے گلستاں

    ہر روش ہے درخشاں درخشاں

    شام ہے چندرما کی اجالی

    آ گئی پھر مقدس دیوالی

    رام نے رن میں لنکا کو جیتا

    ایک جگ جن کا جنگل میں بیتا

    آ گئیں ساتھ لچھمن کے سیتا

    بہہ رہی ہے خوشی کی سریتا

    سرخ رو ہے گلستاں کا مالی

    آ گئی پھر مقدس دیوالی

    جام خوشیوں کے بھر کر اچھالو

    سارے ارمان دل کے نکالو

    ایک ہو کر اندھیروں کو ٹالو

    اے دیوالی کے دلکش اجالو

    دیش ماتا بنی ہے سوالی

    آ گئی پھر مقدس دیوالی

    مأخذ :

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے