میں کون ہوں
جب کچھ بھی نہیں تھا کچھ بھی نہیں
آکاش نہیں تھا دھرتی نہیں
جب سورج چاند نکلتے نہ تھے
اور وقت کے چکر چلتے نہ تھے
جب گیتا وید پران نہ تھا
انجیل نہ تھی قرآن نہ تھا
توریت و زبور بھی آئی نہ تھی
کوئی اچھائی برائی نہ تھی
نفرت نہ محبت پلتی تھی
جب وقت کی سوئی نہ چلتی تھی
تب کیا تھا کوئی بتائے مجھے
میں کون ہوں یہ سمجھائے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.