مولانا ابوالکلام آزاد
دلچسپ معلومات
آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم
آگہی کی کتاب تھے آزاد
علم کے آفتاب تھے آزاد
شخصیت میں کشش بلا کی تھی
اک شگفتہ گلاب تھے آزاد
دل ہے شیدا غبار خاطر پر
نثر میں لا جواب تھے آزاد
یہ بتاتا ہے الہلال اے دوست
حامیٔ انقلاب تھے آزاد
قوم و ملت کی فکر تھی ان کو
پیکر اضطراب تھے آزاد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.