جنریشن گیپ
میرے دادا کہتے تھے
اپنے باپ کے کاندھے پر
ہم میلے گھوما کرتے تھے
پھر میلے ٹھیلے ختم ہوئے
ہم بڑے ہوئے
تب آپ کے ابو ساتھ ہمارے
فلمیں دیکھا کرتے تھے
اور گود میں بیٹھا کرتے تھے
اب امی ابو
شام کو اکثر
شاپنگ کرنے جاتے ہیں
رات گئے تک آتے ہیں
اور میں
اپنے کمرے میں تنہا
ٹی وی دیکھا کرتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.