کیکٹس
تمہارے ہونٹ
گلابوں کی پتیوں کی طرح
تمہاری سانسیں مہکتے ہوئے گلاب کی ہیں
تمہاری آنکھوں میں
نشہ شراب جیسا ہے
تمہاری زلفیں
ریاضی کے ہیں سوالوں سی
تمہارا چہرہ
کہ تاریخ کی کتاب کوئی
تمہارے لہجے سے
آتی ہے پیار کی خوشبو
تمہاری بانہیں
کہ پھولوں کا جیسے بستر ہو
تمہارا جسم
مکمل گلاب جیسا ہے
میں کیکٹس ہوں
مجھے ہاتھ مت لگانا تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.