نیلام
تم میں وہ کون ہے جو یوسف کنعاں کے لیے آخری بولی دے گا
سب غلام ایک سے ہوتے تو یہ نیلام بھلا کس لیے برپا ہوتا
اور یہ یوسف کنعاں تو ہے صورت گر کونین کا معیار جمال
دامن و جیب کو تم سیم و زر و لعل و جواہر سے تو بھر لائے ہو
وہ مگر اور ہی دولت ہے جو درکار ہے یوسف کے خریداروں کو
تم اسے کچھ بھی کہو سوت کی انٹی کہ تہی دست محبت کا ملال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.