Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عورت

MORE BYعبدالرحمان واصف

    بنت حوا ہوں میں

    مجھ کو تسلیم ہے ٹیڑھی پسلی کی تعمیر ہوں

    پر یہ سچ بھی سنو دل کی دھڑکن ہوں آنکھوں کی تنویر ہوں

    ماں ہوں بیٹی ہوں بیوی ہوں ہمشیر ہوں

    سر تا پا میں محبت کی تصویر ہوں

    آدمی کی سکینت کے سپنے کی تعبیر ہوں

    زندگی رات ہے اور اجالا ہوں میں

    بنت حوا ہوں میں

    میرے احساس نے آدمی کا ہمیشہ تحفظ کیا

    میرے جذبات نے آدمی کو اذیت میں کندھا دیا

    میری چاہت نے دیوار و در کو گھروندا کیا

    حسن ترتیب دنیا و عقبیٰ ہوں میں

    بنت حوا ہوں میں

    گاہے مجھ کو قبیلے کی پگڑی کی سولی چڑھایا گیا

    گاہے بھائیوں کی عزت پہ ناموس پر دل دکھایا گیا

    مجھ کو روندا گیا مجھ کو کچلا گیا آزمایا گیا

    میں نے سب دکھ سہے میرے آنسو بہے مجھ پہ ہر ظلم ڈھایا گیا

    مجھ کو روندا گیا اور ستایا گیا

    ایسے توڑا کہ جیسے کھلونا ہوں میں

    بنت حوا ہوں میں

    میں وہ جس نے زمانوں کو تہذیب دی

    میں وہ ہوں جس نے نسلوں کی تعمیر کی

    میں وہی جس کی اولاد زاہد ولی

    میرے قدموں میں فردوس رکھی گئی

    حرف تکریم! خلد معلیٰ ہوں میں

    بنت حوا ہوں میں

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے