Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

منفرد نقاد شمس الرحمن فاروقی

ظفر مرزاپوری

منفرد نقاد شمس الرحمن فاروقی

ظفر مرزاپوری

MORE BYظفر مرزاپوری

    دلچسپ معلومات

    پدم شری

    ذوق کے فن پر بھی لکھا میرؔ کا رسیا ہے وہ

    سر زمین شبلی و مجنوں کا باشندہ ہے وہ

    ان دنوں اکبر کی نگری میں چلا آیا ہے وہ

    ناقدوں میں منفرد اردو کا سرمایہ ہے وہ

    غالبؔ و مومنؔ کے فن پر جب گئی اس کی نظر

    دور نو بھی خوش ہوا اور خوش ہوئے اہل ہنر

    خامہ و قرطاس کی دنیا میں وہ روشن ہے آج

    وہ خزاں کے دور میں اردو کا اک گلشن ہے آج

    اہل فن کے رخ کی خاطر دل نشیں درپن ہے آج

    عالمی شہرت کا مالک علم کا مدھوبن ہے آج

    حق کی خاطر جھیلتا ہے تلخیاں ایام کی

    اور ادب کی بزم میں کرتا ہے باتیں کام کی

    جب ایس ایس پی ہو کے مرزا پور آتا تھا کبھی

    گفتگو حرمت سے کرتا تھا ادب کی قیمتی

    فکر ہے جس کی علیحدہ اور قلم کا ہے دھنی

    خدمت اردو کی خاطر وقف کر دی زندگی

    ہے اجالا چپے چپے میں ادب کے مون کا

    چیف پی ایم جی بھی تھا وہ پاسباں شب خون کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے