بے مثل ہے انعام ہے اور رب کی عطا ہے
بے مثل ہے انعام ہے اور رب کی عطا ہے
سرکار کی مدحت کا ہنر مجھ کو ملا ہے
ہے کلمہ طیب میں محمد کی گواہی
کب نام خدا نام محمد سے جدا ہے
اللہ نے بھیجا ہے جسے ہادی بنا کر
وہ میرا نبی میرا نبی شاہ ہدیٰ ہے
سرکار کے صدقے ملی ایمان کی دولت
آقا کے وسیلے سے خدا ہم کو ملا ہے
ہر سانس میں محسوس مجھے ہونے لگا ہے
ڈوبی ہوئی خوشبو میں مدینے کی فضا ہے
ڈوبا ہوا سورج بھی پلٹ آیا تھا مہروؔ
آقا کے اشارے سے قمر ٹکڑے ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.