Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنے قلم سے پہلے میں حمد خدا لکھوں

جمیل احمد قادری سالمی گنوری

اپنے قلم سے پہلے میں حمد خدا لکھوں

جمیل احمد قادری سالمی گنوری

MORE BYجمیل احمد قادری سالمی گنوری

    اپنے قلم سے پہلے میں حمد خدا لکھوں

    پھر اس کے بعد مدحت خیرالوریٰ لکھوں

    یٰسیں لکھوں مزمل و شمس الضحیٰ لکھوں

    ذات خدا کا تم کو پھر اک آئنہ لکھوں

    معمور کائنات ہے حسن و جمال سے

    حیران ہوں میں شاہ مدینہ کو کیا لکھوں

    کوئی فضیلتوں میں نہیں مثل آپ کے

    پھر کیوں نہ آپ کو میں شہ انبیا لکھوں

    اللہ جس کو خود پڑھے اور ہم کو حکم دے

    میں اس درود پاک کا کیا مرتبہ لکھوں

    والیل جس کی زلف ہے والشمس جس کا رخ

    اس پیکر جمال کا کیا تذکرہ لکھوں

    یہ حد بھی لازمی ہے تری مدح کے لیے

    تجھ کو عظیم لکھوں تو بعد خدا لکھوں

    لکھنے کا حق ادا تو تبھی ہوگا اے جمیلؔ

    پڑھ کر درود نعت شہہ مصطفیٰ لکھوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے