Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق کا پرچہ

دلاور فگار

عشق کا پرچہ

دلاور فگار

محو حیرت ہوں کہ وہ سیٹر تھا کتنا با کمال

عشق کے بارے میں پوچھا جس نے پرچہ میں سوال

ایسے ہی سیٹر اگر دو چار پیدا ہو گئے

دیکھنا اس ملک میں فن کار پیدا ہو گئے

عام ہوگی عاشقی کالج کے عرض و طول میں

لیلیٰ و مجنوں نظر آئیں گے اب اسکول میں

عشق کے آداب لڑکوں کو سکھائے جائیں گے

غیر عاشق جو ہیں وہ عاشق بنائے جائیں گے

عاشقوں کو علم میں پرفیکٹ سمجھا جائے گا

عشق اک کمپلسری سبجیکٹ سمجھا جائے گا

امتحاں ہوگا تو پوچھے جائیں گے ایسے سوال

اپنی محبوبہ کے بارے میں کچھ اظہار خیال

عشق اک سائنس ہے یا آرٹ سمجھا کر لکھو

یا یہ دونوں عشق کا ہیں پارٹ سمجھا کر لکھو

آج اپنے ملک میں عاشق ہیں کتنے فیصدی

منتہی ان میں ہیں کتنے اور کتنے مبتدی

کیا تعلق طب یونانی کو ہے رومان سے

کمپیئر فرہاد و مجنوں کو کرو لقمان سے

عشق کتنے قسم کا ہوتا ہے لکھو با وثوق

فی زمانہ کیا ہیں عاشق کے فرائض اور حقوق

ایک تحقیقی مقالہ لکھ کے سمجھاؤ یہ بات

شاخ آہو پر ہی کیوں رہتی ہے عاشق کی برات

کچھ مثالیں دے کے سمجھاؤ یہ قول مستند

عشق اول در دل معشوق پیدا می شود

سر کو کیا نسبت ہے سنگ آستان یار سے

تم نے سر پھوڑا کبھی معشوق کی دیوار سے

کیا سکوں ملتا ہے دل کو آہ شعلہ بار سے

گرم نالے عرش پر جاتے ہیں کس رفتار سے

اپنے اندازے سے طول شام تنہائی بتاؤ

صرف تخمیناً شب ہجراں کی لمبائی بتاؤ

انڈیا کا ایک نقشہ اپنی کاپی پر بناؤ

اور پھر اس میں حدود کوچۂ جاناں دکھاؤ

وصل کی درخواست پر کس کی سفارش چاہیے

عشق کے پودے کو کتنے انچ بارش چاہیے

اپنی محبوبہ کو اک درخواست انگلش میں لکھو

اس سے یہ پوچھو جواب آرزو یس ہے کہ نو

کون سے آلے سے دیکھیں حسن جانانہ لکھو

حسن کی مقدار جو ناپے وہ پیمانہ لکھو

مادر لیلیٰ نے تو لیلیٰ نہ بیاہی قیس کو

تم اگر لیلیٰ کی ماں ہوتے تو کیا کرتے لکھو

ایک عاشق تین دن میں چلتا ہے انیس میل

تین عاشق کتنے دن میں جائیں گے اڑتیس میل

آپ کر سکتے ہیں ان میں سے کوئی بارہ سوال

بد خطی کے پانچ نمبر ہیں رہے یہ بھی خیال

ویڈیو
This video is playing from YouTube

Videos
This video is playing from YouTube

دلاور فگار

دلاور فگار

مأخذ :
  • کتاب : Kulliyat Dilawar Figar (Pg. 86)

موضوعات

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے