وہ سولہ کے ہوں پچیس کے ہوں یا پورے پچھتر کے
وہ سولہ کے ہوں پچیس کے ہوں یا پورے پچھتر کے
مؤنث ہی پڑے رہتے ہیں خود پیچھے مذکر کے
جو ان کے عشق کے چکر میں آئیں وہ تو رہتے ہیں
نہ پورب کے نہ پچھم کے نہ دکھن کے نہ اتر کے
بہانے باز ہیں مکار ہیں جھوٹے ہیں شاطر ہیں
ملے ہیں اب کہیں جا کر انہیں عشاق ٹکر کے
جہاں سے چاہتے ہیں خوب وہ بوسے چراتے ہیں
کہ ان کے گھر کے مچھر بھی سکندر ہیں مقدر کے
ہمارے شیخ جی پھر سے شفا خانے میں داخل ہیں
بہت اخلاق کے قائل ہوئے ہیں ایک سسٹر کے
حفاظت جسم و جاں کی بھی ضروری ہے محبت میں
قدم کوچے میں رکھتا ہوں ترے ابا سے ڈر ڈر کے
انہیں عادت نہیں ہے لو لپٹ میں پیار کرنے کی
گنا کرتے ہیں اب مسرورؔ دن ماہ دسمبر کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.