وصف کرتے ہیں زلف یار کا ہم
وصف کرتے ہیں زلف یار کا ہم
راستہ ڈھونڈتے ہیں دار کا ہم
بات کہتے ہیں ہم خدا لگتی
خوف کرتے نہیں ہیں دار کا ہم
دست گلچیں میں ہے نظام چمن
ذکر کیسے کریں بہار کا ہم
ہم نشان بہار منزل ہیں
کیوں تعاقب کریں غبار کا ہم
اک نہ اک دن تلاش کر لیں گے
نورؔ پہلو کوئی قرار کا ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.