فقط اتنا ہی کہنا ہے کسی کا
فقط اتنا ہی کہنا ہے کسی کا
کہ تم مطلب نہ سمجھے زندگی کا
خوشی کے چار دن بھی دیکھ ڈالے
بڑا ارمان تھا دل میں خوشی کا
تری قربت اگر ہوتی میسر
بدل دیتا میں نقشہ زندگی کا
تبسم ریز تھے سب گلستاں میں
مجھے دھوکا ہوا تھا چاندنی کا
عزیزؔ زار کوئی کچھ بھی سمجھے
فسانہ کہہ گیا ہوں زندگی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.