زمیں نہیں یہ مری آسماں نہیں میرا
زمیں نہیں یہ مری آسماں نہیں میرا
متاع خواب بجز کچھ یہاں نہیں میرا
یہ اونٹ اور کسی کے ہیں دشت میرا ہے
سوار میرے نہیں سارباں نہیں میرا
مجھے تمہارے تیقن سے خوف آتا ہے
کہ اس یقین میں شامل گماں نہیں میرا
میں ہو گیا ہوں خود اپنے سفر سے بیگانہ
کہ نیند میری ہے خواب رواں نہیں میرا
تو آب و خاک سے بچ کر کدھر کو جاتا میں
دوام وصل ہے باقی نشاں نہیں میرا
پھر ایک دن اسی مٹی کو لوٹ جاؤں گا
گریز تجھ سے رہ رفتگاں نہیں میرا
صدائے شہر گزشتہ ابھی بلاتی ہے
گو اب عزیز کوئی بھی وہاں نہیں میرا
- کتاب : Gaflat ke baraabar (Pg. 60)
- Author : abraar ahmad
- مطبع : Mavra Books,Lahore (1997)
- اشاعت : 1997
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.