عشق میں غم اٹھانے پڑتے ہیں
عشق میں غم اٹھانے پڑتے ہیں
تیر دل پر بھی کھانے پڑتے ہیں
یہ محبت کا کھیل ہے اس میں
ہم کو تم تک زمانے پڑتے ہیں
کوئی بھی اب یقیں نہیں کرتا
زخم دل کے دکھانے پڑتے ہیں
آسماں بننا کوئی سہل نہیں
کتنے سورج جلانے پڑتے ہیں
گرم روٹی کو کھانے کی خاطر
منہ میں چھالے بھی لانے پڑتے ہیں
خار سے بچنے کے لیے اخترؔ
پھول بھی اب جلانے پڑتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.