Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم جو آئینہ دکھائیں تو دکھائیں کس کو

مرتضیٰ برلاس

ہم جو آئینہ دکھائیں تو دکھائیں کس کو

مرتضیٰ برلاس

MORE BYمرتضیٰ برلاس

    ہم جو آئینہ دکھائیں تو دکھائیں کس کو

    بد نما اپنے ہی چہرے نظر آئیں کس کو

    کس کو فرصت ہے کہ روداد غم غیر سنے

    روز و شب کیسے گزرتے ہیں سنائیں کس کو

    سایہ قدموں کے تلے دیکھ کے مسرور ہیں لوگ

    سر پہ سورج ہے یہ احساس دلائیں کس کو

    وقت شب خوں کے لیے لیس ہے ہتھیاروں سے

    شہر کا شہر ہی سویا ہے جگائیں کس کو

    ہر کوئی محو تماشائے لب بام ہے اب

    وہ جو قدموں میں پڑے ہیں نظر آئیں کس کو

    خون ہاتھوں میں لگا ہے سبھی غم خواروں کے

    زخم کس کس نے لگائے ہیں بتائیں کس کو

    گونج ہوتی ہے بگولا سا نظر آتا ہے

    ڈھونڈتی رہتی ہیں صحرا میں ہوائیں کس کو

    مأخذ :

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے