کسی کا عکس بھی ٹھہرا نہ بہتے پانی پر
کسی کا عکس بھی ٹھہرا نہ بہتے پانی پر
بس ایک خواب ہی تیرا مری روانی پر
ملال تک نہ کیا اپنی رائیگانی پر
کہ اس سے اپنا تعلق تھا خوش گمانی پر
فگار کر گئی سینہ مبارزت طلبی
ترس بھی آیا بہت اس کی نوجوانی پر
اگرچہ اس میں تضادات بھی بہت سے تھے
یقین کر لیا پھر بھی تری کہانی پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.