سنا ہے اب تو خط آیا ہے کس اسلوب دیکھیں ہم
سنا ہے اب تو خط آیا ہے کس اسلوب دیکھیں ہم
لکھا ہو وصل قسمت میں تو یہ بھی خوب دیکھیں ہم
خدا وہ دن کرے ہووے جو کوئی تند خو تجھ سا
ترا دل راغب اس پر وہ ترا مرغوب دیکھیں ہم
ترے در سے تو اٹھ جاویں پہ وہ آنکھیں کہاں جن سے
جفا کے سامنے اپنی وفا محجوب دیکھیں ہم
نہ دیکھا ہم نے کچھ اپنے سوا وہ جس کو دل چاہے
جو طالب ہوں کسی کے تو کوئی مطلوب دیکھیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.