Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوٹ کر میرے یقیں کا حوصلا لے جائے گا

ایمن جعفری

لوٹ کر میرے یقیں کا حوصلا لے جائے گا

ایمن جعفری

MORE BYایمن جعفری

    لوٹ کر میرے یقیں کا حوصلا لے جائے گا

    یہ نہ تھی امید وہ دامن بچا لے جائے گا

    بڑھ گیا طوفان تو ساری طنابیں توڑ کر

    سر سے احساسات کا خیمہ اڑا لے جائے گا

    بے سبب یادوں کے ساحل ٹوٹ کر گرنے نہ دو

    وقت کا سیل رواں اس کو بہا لے جائے گا

    یوں ہی گر جلتے رہے راہوں میں سجدوں کے دیے

    یہ اجالا بھی کوئی ظلمت زدہ لے جائے گا

    ہم سفر جتنے بھی تھے سب ہو گئے پیوند راہ

    اب کہاں تک اور مجھ کو راستہ لے جائے گا

    ٹوٹتے لمحوں کی میں ہوں ایک مبہم باز گشت

    میرے پاس آئے گا جو اپنی صدا لے جائے گا

    ہو گئے خوابوں کے ایمنؔ قصر سارے منہدم

    اب کوئی طوفان بھی آیا تو کیا لے جائے گا

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے