Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ابھی تک یاد ہے مجھ کو شب غم ناک ماتم کی

جاوید ہمایوں

ابھی تک یاد ہے مجھ کو شب غم ناک ماتم کی

جاوید ہمایوں

MORE BYجاوید ہمایوں

    ابھی تک یاد ہے مجھ کو شب غم ناک ماتم کی

    عجب تھی شور انگیزی فضا میں آتش نم کی

    عزیز از جان تھا صندوقچے بھی لے گیا ظالم

    قبائیں کیسی کیسی اس میں تھیں کمخواب و ریشم کی

    ہمارے شہر جاں میں تھا نشاط انگیز موسم اک

    در و دیوار پر اگنے لگی ہیں وحشتیں غم کی

    میں اپنی خود فروشی کی شرائط پر رہا قائم

    خریدار وفا کے سامنے قیمت نہیں کم کی

    درختوں کی قطاریں شہر میں آرام کرتی ہیں

    چمکتی ہے مگر ان پر بھی اب تلوار موسم کی

    فضا کی تیرگی سے دل فسردہ تھا ہوا کچھ یوں

    بدن کے ہر علاقے میں کرن مہتاب کی چمکی

    لہو کے رنگ و گل سے میں نے اک بستی بنائی ہے

    بدلتی ہے ہر اک لمحہ مگر تصویر عالم کی

    تمہاری چشم آہو نے ہمیں کیسے کیا قیدی

    سبیلیں ڈھونڈنے میں ہم نے کوتاہی کہاں کم کی

    مرے کشکول کی دنیا ذرا سیال ہو جائے

    میسر ہو مجھے صحرا نشینی یا نظر جم کی

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے