نہ چارہ گر کے نہ کچھ بھی دوا کے ہاتھ میں ہے
نہ چارہ گر کے نہ کچھ بھی دوا کے ہاتھ میں ہے
علاج درد محبت تمہارے ہاتھ میں ہے
برائے صبر و تشفیٔ دل ہے حمد خدا
سکوں تو صرف دل بے نوا کے ہاتھ میں ہے
ہوئے ہیں ایسے گرفتار دام رسم و رواج
کہ آنکھیں بند ہیں مشعل ہمارے ہاتھ میں ہے
خزاں کا شکوہ غلط ہے نگاہ دار چمن
وقار صبح بہاراں تمہارے ہاتھ میں ہے
نہ عاقبت کی کوئی فکر ہے نہ عقبیٰ کی
زہے نصیب ترا ہاتھ میرے ہاتھ میں ہے
ہے اپنا کام تو جہد مسلسل اے راہیؔ
مآل جہد مسلسل خدا کے ہاتھ میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.