Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھ کو اپنا لیجئے میرے ابھی بن جائیے

نعمان اظہر مصباحی

مجھ کو اپنا لیجئے میرے ابھی بن جائیے

نعمان اظہر مصباحی

MORE BYنعمان اظہر مصباحی

    مجھ کو اپنا لیجئے میرے ابھی بن جائیے

    ورنہ خود سے دور کیجے اجنبی بن جائیے

    چند لمحوں کے لیے ملنا کوئی ملنا نہیں

    اس طرح ملیے کہ جزو زندگی بن جائیے

    جس کو مدھم کر نہ پائے گردش لیل و نہار

    صفحۂ ہستی پہ وہ حرف جلی بن جائیے

    چھوڑ کر احباب کے ذہنوں میں یادوں کے نقوش

    جو کبھی پوری نہ ہو ایسی کمی بن جائیے

    آپ پر موقوف ہے بن جائیے وجہ قرار

    یا اداسی رنج و غم اور بے کلی بن جائیے

    پاس آئین وفا رکھ کر بھی کچھ ملتا نہیں

    گر زمانہ بے وفا ہے آپ بھی بن جائیے

    شعر پڑھیے بحر سے خارج سر بزم سخن

    اور پھر استاد فن شاعری بن جائیے

    بن نہ پائے آپ اظہرؔ ان کے ہونٹوں کی ہنسی

    چھوڑ کر دنیا ان آنکھوں کی نمی بن جائیے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے