Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبت کا ہر اک لمحہ حسیں لمحے میں آ جائے

مضطر اعظمی

محبت کا ہر اک لمحہ حسیں لمحے میں آ جائے

مضطر اعظمی

MORE BYمضطر اعظمی

    محبت کا ہر اک لمحہ حسیں لمحے میں آ جائے

    جو میں در کھول دوں خوشبو تری کمرے میں آ جائے

    تجھے دیکھیں گے سب میلے میں میلہ کون دیکھے گا

    مرا دعویٰ ہے تو سج کر اگر میلے میں آ جائے

    پرندہ تو ابھی آزاد پھرتا ہے فضاؤں میں

    شکاری جال پھیلا دے تو وہ پنجرے میں آ جائے

    بہادر وہ ہے نکلے جنگ میں سر پر کفن باندھے

    جو بزدل ہے وہ واپس لوٹ کے خیمے میں آ جائے

    دعا یہ ہے بچائے ہر مصیبت سے خدا تجھ کو

    ترے حصے کا سارا غم مرے حصے میں آ جائے

    یہ تبدیلی تمہارے قد کو اونچا اور کر دے گی

    ذرا سی سادگی جو طنزیہ لہجے میں آ جائے

    پگھل جائے نہ اس کا موم کے جیسا بدن مضطرؔ

    بلا کی دھوپ ہے کہہ دو اسے سائے میں آ جائے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے