مل نہ سکتی کوئی تمثیل وفا میرے بعد
مل نہ سکتی کوئی تمثیل وفا میرے بعد
میں تو خوش ہوں وہ مجھے بھول گیا میرے بعد
خود ترے شہر کے لوگوں کی روش کہتی ہے
بدلی بدلی سی ہے گلیوں کی فضا میرے بعد
اصطلاحات محبت میں صداقت نہ رہی
لفظ و معنی ہوئے رو رو کے جدا میرے بعد
خوش رہیں حسن مدارات پہ مرنے والے
وہ اگر ہو بھی تو کس سے ہو خفا میرے بعد
نہ ہوا چاک کوئی دل نہ کوئی جان ہلاک
مدتوں تذکرۂ دوست ہوا میرے بعد
عشق نے حسن سے تیور ہی بدل رکھے ہیں
نہ رہے ناز و ادا ناز و ادا میرے بعد
کس میں طاقت تھی کہ محروم توجہ ہی رہے
کوئی مجرم نہیں محروم سزا میرے بعد
بانکپن تھا جو وہ اک چاہنے والوں میں وہاں
وہ ہوا شیوۂ تسلیم و رضا میرے بعد
ہائے وہ مشغلۂ طنز و تمسخر مجھ سے
جو بنا تذکرۂ صدق و صفا میرے بعد
کفر کر جائیں مگر اس کو پیمبر جانیں
جس کے دامن میں ہو خوشبوئے وفا میرے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.