ہم محبت میں محبت کے گنہگار ہوئے
ہم محبت میں محبت کے گنہگار ہوئے
یعنی اک اور محبت میں گرفتار ہوئے
برف پگھلی ہے پہاڑوں پہ بڑی مشکل سے
مدتوں بعد ترے آنے کے آثار ہوئے
ہر گھڑی رہتا تھا احساس گھٹن کا تجھ بن
گھر میں آتے ہی ترے کمرے ہوا دار ہوئے
نام لیتے ہیں عقیدت سے ہمارا عشاق
چوں کہ ہم لوگ محبت میں وفادار ہوئے
تم کو یہ فخر کہ شاہوں کے مصاحب تم ہو
ہم کو یہ زعم کہ غالبؔ کے طرف دار ہوئے
اک زمانے نے دعاؤں میں ہمیں مانگا ہے
ہم مگر پھر بھی ترے دوست طلبگار ہوئے
رفعتیں ملک فروشوں نے یہاں پائی ہیں
زینت دار مگر ہم سے وفادار ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.