Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تھے ایسے پختہ ترے وصل کے یقیں پر ہم

ﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

تھے ایسے پختہ ترے وصل کے یقیں پر ہم

ﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

MORE BYﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

    تھے ایسے پختہ ترے وصل کے یقیں پر ہم

    پلٹ کے آئے تو پھر آ گئے وہیں پر ہم

    گزشتہ رات محبت کو خیرباد کہا

    سو اب رہیں گے کسی دوسری زمیں پر ہم

    خدا کا شکر کہ اک شخص کے توسط سے

    دکھائی دینے لگے ہیں کہیں کہیں پر ہم

    یہ لوگ پوچھیں گے تجھ سے ہمارے بارے میں

    نمایاں ہونے لگے ہیں تری جبیں پر ہم

    سپرد خاک کیا تو نے زندگی ہم کو

    بہت غرور سے چلتے تھے اس زمیں پر ہم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے