Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیا ہو اسے نسبت مرے جلتے ہوئے گھر سے

کاوش کمال

کیا ہو اسے نسبت مرے جلتے ہوئے گھر سے

کاوش کمال

MORE BYکاوش کمال

    کیا ہو اسے نسبت مرے جلتے ہوئے گھر سے

    سائے میں جو بیٹھا ہے کڑی دھوپ کے ڈر سے

    اب جو بھی ملے ہم کو صلہ خون جگر کا

    پھل پھول کی امید تو رکھتے ہیں شجر سے

    ساقی تری محفل کا یہ دستور بھی دیکھا

    چھلکائے کوئی جام کوئی بوند کو ترسے

    اک پل کی جدائی بھی گوارا نہ تھی جس کو

    بیگانہ صفت آج وہ گزرا ہے ادھر سے

    جو کھیلتے امواج سے رہتے تھے ہمیشہ

    ساحل پہ وہی بیٹھے ہیں طوفان کے ڈر سے

    کاوشؔ مجھے احوال کچھ ان کے بھی سناؤ

    بیگانہ جو رہتے ہیں سدا خیر و خبر سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے