جلد از جلد مری جان ہوا بدلے گی
جلد از جلد مری جان ہوا بدلے گی
حبس سے ہو نہ پریشان ہوا بدلے گی
پہلے یہ ڈر تھا کہ ایمان بدل جائے گا
اب ہے اس بات پہ ایمان ہوا بدلے گی
پیڑ مایوس زیادہ نہیں رہنے والے
غم نہ کر رنگ بیابان ہوا بدلے گی
چند ہی روز رہے گا یہ خزاں کا موسم
جان جاں بات مری مان ہوا بدلے گی
یہ گھٹن اتنی زیادہ ہے کہ یوں لگتا ہے
ہم تو مر جائیں گے جس آن ہوا بدلے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.