اے کاش پوری یہ دل کی امنگ ہو جائے
اے کاش پوری یہ دل کی امنگ ہو جائے
میں جس میں رہتا ہوں وہ شہر جھنگ ہو جائے
فلیش, سیپ ڈکیتی بلف تو کھیل چکے
ذرا سی دیر کو اب آؤ رنگ ہو جائے
معاملات کو ہم گفتگو سے طے کر لیں
وہ اس سے پہلے کہ دونوں میں جنگ ہو جائے
مبالغہ نہیں یہ اک اٹل حقیقت ہے
جو اس کو دیکھ لے اس کا ملنگ ہو جائے
ستا نہ ان کو اگر وہ جلال میں آئے
حیات بوجھ زمیں تجھ پہ تنگ ہو جائے
میں تجھ سے بچھڑا تو نحریرؔ عین ممکن ہے
یہ زیست میری کٹی اک پتنگ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.