ساتھ چھوڑا بھی کس زمانے میں
ساتھ چھوڑا بھی کس زمانے میں
جھک گیا جسم سر اٹھانے میں
کتنے سر اور اب قلم ہوں گے
ایک دستار کو بچانے میں
دھیرے دھیرے شراب پیتا ہوں
وقت لگتا ہے ہوش آنے میں
وہ بھی پھر لوٹ کر نہیں آیا
ہم بھی پھر کھو گئے زمانے میں
یاد رکھنے میں خود کو کیا حاصل
اور کیا حرج بھول جانے میں
زندگی یوں تو سب نہیں دیتی
لوٹ لیتی ہے پر سکھانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.