Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنی نیت دیکھ لینا پھر ہماری دیکھنا

رشید حسرت

اپنی نیت دیکھ لینا پھر ہماری دیکھنا

رشید حسرت

MORE BYرشید حسرت

    اپنی نیت دیکھ لینا پھر ہماری دیکھنا

    ہو تمہاری آنکھ سے چشمہ نہ جاری دیکھنا

    تم نے اپنی آنکھ کی تاثیر ہلکے میں تو لی

    دھیرے دھیرے ہوگا کوئی کیف طاری دیکھنا

    خوف ایسا آپ نے پیدا کیا تھا ذہن میں

    بیچ رستے سے پلٹ آئی بچاری دیکھنا

    راہ کی پیچیدگی بیزار کر دے گی تمہیں

    مشورہ ہوگا کہ بہتر سی سواری دیکھنا

    دیکھنا تم سینکڑوں میں ایک دو رہ جائیں گے

    آزما کر دوستوں کو باری باری دیکھنا

    اجرتی قاتل کسی کا دوست ہوتا ہی نہیں

    لے رکھی ہوگی تمہاری بھی سپاری دیکھنا

    کچھ نہیں پونجی ہماری صرف عزت ہی تو ہے

    زندگی ہم نے شرافت میں گزاری دیکھنا

    کل تلک تو راج کرتی تھی بڑی ہی شان سے

    آج گر ناکام ہے قسمت کی ماری دیکھنا

    رخ پہ بارش پھول پر شبنم کے قطرے جس طرح

    اس پہ حسرتؔ زلف نے صورت نکھاری دیکھنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے