یہاں سے وہاں کا سفر مختصر ہے
یہاں سے وہاں کا سفر مختصر ہے
یہاں چند مرلے وہاں گز میں گھر ہے
ذرا قبر کی آپ تجہیز کر لیں
کہ کب موت آئے یہ کس کو خبر ہے
حقوق خدا کی معافی ہے ممکن
مجھے تو حقوق بشر کا ہی ڈر ہے
سدا کے لیے تو نہیں بھیجا رب نے
اسی کی طرف لوٹنا تو مگر ہے
تبھی سے گناہوں کی توبہ ہے قیصرؔ
سنا جب سے دوزخ کی رہ پر خطر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.