محض تصویر تھی اک وہ بھی جلا دی ہم نے
محض تصویر تھی اک وہ بھی جلا دی ہم نے
ایک دنیا تھی محبت کی مٹا دی ہم نے
دھڑکنیں اس کی گھٹن سے کہیں دم توڑ نہ دیں
دل کے ہر سمت میں دیوار اٹھا دی ہم نے
اٹھ گیا اپنی فقیری کا جنازہ صاحب
آگ صحرائے محبت میں لگا دی ہم نے
اپنے پرکھوں کی زمیں بیچ کے یہ سوچتے ہیں
ایک مضبوط عمارت تھی جو ڈھا دی ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.