Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

درد کو ضبط کے پنجرے میں رکھا جاتا ہے

اظہار راشد

درد کو ضبط کے پنجرے میں رکھا جاتا ہے

اظہار راشد

MORE BYاظہار راشد

    درد کو ضبط کے پنجرے میں رکھا جاتا ہے

    زہر کو شہد کے پیالے میں رکھا جاتا ہے

    اک تماشا ہے بدن روح کی بربادی کا

    نور کو خاک کے سانچے میں رکھا جاتا ہے

    خواب کی دھوپ بدن پر نہ پڑے اس خاطر

    چاندنی کو بھی اندھیرے میں رکھا جاتا ہے

    وہ جو مجذوب ہو سچ بول کے مر جائے گا

    اس کے کردار کو فتوے میں رکھا جاتا ہے

    التجا پہلے رکھی جاتی تھی اللہ کے حضور

    اب دعاؤں کو لفافے میں رکھا جاتا ہے

    صوفیوں کا ہے یہ انداز محبت راشدؔ

    نفس کو ضبط کے حلقے میں رکھا جاتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے